چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس کارنل یونیورسٹی کے طالب علموں کے گروپ کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس کارنل یونیورسٹی کے طالب علموں کے ایک گروپ نے ہفتہ کو دورہ پاکستان کے موقع پر یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طالب علموں نے اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ طالب علموں نے لاہور، ہنزہ ویلی، …

راولپنڈی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس کارنل یونیورسٹی کے طالب علموں کے ایک گروپ نے ہفتہ کو دورہ پاکستان کے موقع پر یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طالب علموں نے اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ طالب علموں نے لاہور، ہنزہ ویلی، پارلیمنٹ ہائوس اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے طالب علموں کے ساتھ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات اور امن کیلئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ نوجوان ہر شعبہ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں اور وہ مستقبل کی قیادت ہوتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان میں فعال نوجوان نسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا کریڈٹ بہادر اور متحرک جونیئر قیادت کو جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک قوم کا حصہ ہوتے ہوئے قومی ترقی میں ان کا نمایاں کردار ہے۔ طالب علموں نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت کے ادراک کے ساتھ اپنے وطن واپس جارہے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن اور خوبصورت ترین ملک ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply