چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

راولپنڈی۔29جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جے المطیری کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت، علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کے تعمیری کردار اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

 

مزید خبریں