راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے لیبیا کی مسلح افواج کےکمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال ، سیکورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے …
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے لیبیا کی مسلح افواج کےکمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال ، سیکورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دفاعی صنعتی تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔








