کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بھارت سرحد سے ملحقہ سر کریک کے علاقے میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ قائم مقام کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل اطہر مختار بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمرل ذکاءاللہ نے عید الفطر …
چیف آف نیول اسٹاف نے اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ہمراہ عید منائی

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بھارت سرحد سے ملحقہ سر کریک کے علاقے میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ قائم مقام کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل اطہر مختار بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمرل ذکاءاللہ نے عید الفطر کی نماز کریک بٹالین ہیڈ کوارٹرز سجاول میں ادا کی جس کے بعد نیول چیف وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے عید ملے۔ بعد ازاں چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع غنی پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود افسروں اور جوانوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔








