چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔12جنوری (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ (ر)جنرل شافری شمس الدین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال، عالمی سیکورٹی حرکیات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف …

راولپنڈی ۔12جنوری (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ (ر)جنرل شافری شمس الدین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال، عالمی سیکورٹی حرکیات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعت میں اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی انڈونیشیا کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور سٹریٹجک مفادات کی ہم آہنگی پر مبنی انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات کو فروغ دینےکیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں