اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔ اجلاس میں اہم ادارہ جاتی اور پالیسی امور پر غور کیا گیا جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ …
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔ اجلاس میں اہم ادارہ جاتی اور پالیسی امور پر غور کیا گیا جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق سفارشات بھی کی گئیں۔
آئین کے آرٹیکل 175A(2) کے تحت قائم کور کمیشن نے ہائی کورٹس کے آئینی بنچز میں ججز کی نامزدگی کے معیار، عدالتی تقرریوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کے طریقہ کار اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (ججز کی تقرری) رولز 2024 میں وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان میں تقرریوں سے متعلق مجوزہ ترامیم پر غور کیا۔
تفصیلی مشاورت کے بعد کمیشن نے متعلقہ کمیٹی کو اختیار دیا کہ وہ ان امور کا باریک بینی سے جائزہ لے اور انٹرویوز کے طریقہ کار اور قواعد میں ترامیم سے متعلق سفارشات مرتب کر کے کمیشن کے سامنے پیش کرے تاکہ آئینی فریم ورک پر موثر اور شفاف انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران کمیشن نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی سفارش کی جن کے کوائف، پس منظر اور دیگر متعلقہ مواد کا جائزہ لیا گیا جن میں جسٹس محمد اعظم خان ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس محمد آصف ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس انعام امین منہاس ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائی کورٹ شامل ہیں۔
اسی طرح کمیشن نے اتفاق رائے سے جسٹس نجم الدین مینگل، ایڈیشنل جج، بلوچستان ہائی کورٹ کی بطور مستقل جج توثیق کی سفارش کی تاہم اکثریتی فیصلے کے تحت جسٹس ایوب خان، ایڈیشنل جج، بلوچستان ہائی کورٹ کی مستقلی کی سفارش نہیں کی گئی۔








