چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) سپریم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی سفارش پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی کو بھیجوا دی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کیلئے سفارش کا جائزہ …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) سپریم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی سفارش پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی کو بھیجوا دی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کیلئے سفارش کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو عدالت عظمی کا جج لگانے کی سفارش پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سپریم کورٹ میں جج کا عہدہ خالی ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی لاہورہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں جنہیں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سپریم کورٹ میں خالی جج کی سیٹ پر تعینات کیا جائے گا۔