اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنانے کےلئے اس سال مئی میں ختم ہونے والے پولیو وائرس کم پھیلنے کے سیزن میں کوئٹہ بلاک میں درپیش تمام چیلنجز پر تمام ذرائع سے قابو پا لیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل …
چیف سیکرٹری بلوچستان کی پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنانے کےلئے اس سال مئی میں ختم ہونے والے پولیو وائرس کم پھیلنے کے سیزن میں کوئٹہ بلاک میں درپیش تمام چیلنجز پر تمام ذرائع سے قابو پا لیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ اہم ملا قات کوئٹہ میں حالیہ ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کے 20ویں کیس کے رونما ہونے کے تناظر میں ہوئی جس میں بلوچستان میں پولیو کی صورتحال کا عمومی اور کوئٹہ بلاک میں صورتحال کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ ملا قات میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر بھی موجود تھے۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں کمی، ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے کا تناسب اور پاکستان میں گردش والے وائرس میں توارثی تنوع سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اب پولیو وائرس پر قابو پانے کے بالکل قریب آ گیا ہے تاہم انہو ں نے کوئٹہ سے آنے والے مثبت ماحولیاتی نمونوں کو تشویشناک قرار دیا اور فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








