چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق مردم شماری کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ کام آج 15 مارچ بروز بدھ سے شروع ہو جائے گا۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا یہ عمل 70دن پر مشتمل …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق مردم شماری کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ کام آج 15 مارچ بروز بدھ سے شروع ہو جائے گا۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا یہ عمل 70دن پر مشتمل ہوگا جسے تین مختلف مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری بہت اہمیت کی حامل ہے اس لیے لوگوں کو بڑی ذمہ داری سے اس میں حصہ لینا چاہیئے اور جو بھی ریکارڈ مانگا جائے بالکل صیحیح دیا جائے کیونکہ یہ پاکستان اور ہم سب کے مستقبل کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے گھر کا سربراہ یا خاتون خانہ جواب دے سکتے ہیں،گھریلو افراد کے بارے میں آسان سے سوالات پوچھے جائیں گے جن کو صیغہ راز میں ہی رکھا جائے گا اور ان معلومات کوکسی آرگنائزیشن کے ساتھ شیئر بھی نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply