انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب چیلسی نے اپنے سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی حکمت عملی کے تحت برینٹ فورڈ کے 36 سالہ مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن اور برائٹن کے 35 سالہ سٹرائیکر ڈینی ویلبیک کو سائن کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے
چیلسی کی تجربہ کار جوڑی پر نظریں، جارڈن ہینڈرسن اور ڈینی ویلبیک سے منتقلی کےلئے بات چیت کا آغاز

مزید خبریں
لندن۔28جولائی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب چیلسی نے اپنے سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی حکمت عملی کے تحت برینٹ فورڈ کے 36 سالہ مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن اور برائٹن کے 35 سالہ سٹرائیکر ڈینی ویلبیک کو سائن کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔بی بی سی کے مطابق چیلسی انتظامیہ اور مالکان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ ٹیم میں تجربہ لایا جا سکے۔ ڈینی ویلبیک نے گزشتہ سیزن میں برائٹن کی جانب سے 37 میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 گول سکور کیے تھے اور وہ سٹیمفورڈ برج منتقل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب برینٹ فورڈ اپنے سابق انگلش کپتان جارڈن ہینڈرسن کو جن کا مزید 1 سال کا معاہدہ باقی ہے، مفت ٹرانسفر پر چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔اس کے ساتھ ہی چیلسی کی جانب سے ٹیم میں جاری تبدیلیوں کے باعث مارک گیو، نینو جیکسن اور لیام ڈیلاپ جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے کلب سے رخصت ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چیلسی نے حال ہی میں مورگن راجرز کو 117 ملین پاؤنڈ کےنئے ریکارڈ معاوضے پر شامل کیا ہے۔








