اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے کہا ہے کہ کئی چیلنجوں کے باوجود یونیسکو نے تعلیم، ثقافت، سائنس اور کمیونیکشن کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ روز پیرس میں منعقدہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 202ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیسکو نے قوموں کے مابین …
چیلنجوں کے باوجود یونیسکو نے تعلیم، ثقافت، سائنس اور کمیونیکشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مستقل مندوب معین الحق
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے کہا ہے کہ کئی چیلنجوں کے باوجود یونیسکو نے تعلیم، ثقافت، سائنس اور کمیونیکشن کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ روز پیرس میں منعقدہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 202ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیسکو نے قوموں کے مابین فاصلے کم کرنے اور امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کے سلسلہ میں بات چیت اور سوفٹ پاور کی وکالت میں عالمی برادری کو مثالی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ انہوں نے عالمی ادارے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان منصفانہ، روادار، اوپن اور سماجی لحاظ سے انکلوژو دنیا کے قیام کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھے گا تاکہ اسے ہمارے مسقبل کی نسلوں کیلئے بہتر جگہ بنایا جا سکے۔







