اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد احمد کی سربراہی میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ اسلام آباد میں …
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد احمد کی سربراہی میں تاجر رہنماؤں کے وفد کی وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیر مملکت حماد اظہر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد احمد کی سربراہی میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کوویڈ۔19 وبائی امراض کے بعد عائد پابندیوں سے متعلق حکومتی رہنماء اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کو چلانے کی اجازت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ تمام کاروباری افراد حکومت کی جانب سے لاگو خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ وفد نے معیشت کے پیش نظر مختلف سفارشات پیش کیں کہ کیسے جائز کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی پیچیدگی کے چل سکتی ہیں۔ وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کی سفارشات پر مناسب غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوویڈ۔19 کے دوران تاجر برادری کے چیلنجوں کو تسلیم کرتی ہے اور انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کے دکھوں کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔








