سڈنی۔16دسمبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 2009ءکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف آوٹ ہوا تو سوچا کہ اب میرا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا‘ 2012ءکے ایشیا کپ میں183 رنز کی اننگز میرے کیریئر کیلئے گیم چینجر ثابت ہوئی۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے اس آئوٹ کا ذکر کیا جس کی وجہ سے …
چیمپئنز ٹرافی 2009 میں پاکستان کے خلاف آئوٹ ہوا تو لگا میرا کیریئر ختم ہوگیا، ویرات کوہلی

مزید خبریں
سڈنی۔16دسمبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 2009ءکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف آوٹ ہوا تو سوچا کہ اب میرا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا‘ 2012ءکے ایشیا کپ میں183 رنز کی اننگز میرے کیریئر کیلئے گیم چینجر ثابت ہوئی۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے اس آئوٹ کا ذکر کیا جس کی وجہ سے ان کی رات کی نیند اڑ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2009ءکی چیمپیئنز ٹرافی میں سنچورین میں پاکستان کے خلاف میچ میں واپسی کی تھی اور مجھے یاد ہے جب میں شاہد آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش میں 16 رنز پر کیچ آوٹ ہوگیا تھا۔ ہم وہ میچ ہار گئے اور صبح کے 5 بجے تک میں چھت کی طرف دیکھتا رہا اور سوچا کہ اب میرا کیریئر ختم ہوگیا۔ بھارت روایتی حریف پاکستان سے میچ 54 رنز سے ہار کر ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج میں ہی باہر ہوگیا تھا۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ 2012ءکے ایشیا کپ میں183 رنز کی اننگز میرے لئے سپیشل ہے اور یہ اننگز میرے بین الاقوامی کیریئر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ۔








