بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ ملکی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2020 ءتک 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ بینک آف چائنہ اس مقصد کیلئے 2020 ءتک 3 ٹریلین یوان (450 ارب ڈالر) فراہم کرے گا۔اس منصوبے کے تحت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے …
چین، زراعت کو جدید بنانے کیلئے 2020 ءتک 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ وہ ملکی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2020 ءتک 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ بینک آف چائنہ اس مقصد کیلئے 2020 ءتک 3 ٹریلین یوان (450 ارب ڈالر) فراہم کرے گا۔اس منصوبے کے تحت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بیج انڈسٹری کی معاونت اور جدید آلات کے استعمال سمیت دیگر پہلوﺅں کو بھی ترقی دی جائے گی۔









