بیجنگ۔30دسمبر (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں میٹرو نیٹ ورک کی 2 نئی میٹرو لائنز 30 دسمبر سے فعال ہو نے کے بعد میٹرو لائنز کی مجموعی طوالت بڑھ کر 831 کلومیٹر ہوجائے گی جس کے باعث اسے دنیا کے طویل ترین نیٹ ورک کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے نےشنگھائی میٹرو حکام کے حوالے سے بتایا کہ دو نئی لائنز کے فعال ہونے کے …
چین، شنگھائی میٹرو دنیا میں طویل ترین نیٹ ورک

مزید خبریں
بیجنگ۔30دسمبر (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں میٹرو نیٹ ورک کی 2 نئی میٹرو لائنز 30 دسمبر سے فعال ہو نے کے بعد میٹرو لائنز کی مجموعی طوالت بڑھ کر 831 کلومیٹر ہوجائے گی جس کے باعث اسے دنیا کے طویل ترین نیٹ ورک کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔
چینی خبر رساں ادارے نےشنگھائی میٹرو حکام کے حوالے سے بتایا کہ دو نئی لائنز کے فعال ہونے کے بعد شنگھائی میں مکمل خودکار میٹرو لائنز کی تعداد 5 ہوجائے گی جس کی آپریٹنگ لمبائی 167 کلو میٹر ہوگی جس کے بعد اسے دنیا میں طویل ترین نیٹ ورک کا درجہ حا صل ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق نئی لائن 14 کی آپریٹنگ لمبائی 38 کلومیٹرہے ،یہ شنگھائی میں 8 بوگیوں کی حامل ٹرینوں کے لئے پہلی مکمل طور پر خودکار میٹرو لائن ہوگی اور اس کے 31 سٹیشنز ہوں گے۔








