بیجنگ ۔ 7ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پورے ملی جو ش وخروش اور وطن عزیز کے دفاع کے عزم کی تجدید نو کرتے ہوئے منایاگیا۔ اس موقع پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل ورک شعبہ کے نائب سربراہ میجر جنرل جیانگ چیان مینگ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ …
چین، پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع جوش وخروش اور وطن عزیز کے دفاع کے عزم کی تجدید سے منایاگیا، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل ورک شعبہ کے نائب سربراہ میجر جنرل جیانگ چیان مینگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے
بیجنگ ۔ 7ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پورے ملی جو ش وخروش اور وطن عزیز کے دفاع کے عزم کی تجدید نو کرتے ہوئے منایاگیا۔ اس موقع پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل ورک شعبہ کے نائب سربراہ میجر جنرل جیانگ چیان مینگ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کی یاد اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایاجاتاہے۔ جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں، ہماری مسلح افواج نے 53 سال قبل اس دن پوری قوم کے ساتھ مل کر غیر معمولی جرات و بہادری اور چوکسی دکھائی جب بھارت نے 6 ستمبر 1965ء کو کسی جنگ کے اعلان کے بغیر پاکستان کی بین ا لاقوامی سرحد پار کی تو اسے منہ توڑ ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستانی بہادر افواج نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔ اقوام متحدہ نے 23 ستمبر کو جنگ ختم کرادی۔ مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان پورے خطہ میںامن و استحکام برقرا رکھنا چاہتاہے اور ترقی و خوشالی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔









