ٹوکیو۔17نومبر (اے پی پی):جاپان کے ماہرِ اقتصادیات کیوچی تاکا ہیدے نے کہا ہے کہ چینی سیاحوں کی آمد میں کمی سے جاپانی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔ سی ٹی این کے مطابق حال ہی میں چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے چینی سیاحوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ اس حوالے سے جاپان نومورا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق کیوچی تاکا …
چینی سیاحوں کی آمد میں کمی سے جاپانی معیشت متاثر ہو سکتی ہے، جاپانی ماہر اقتصادیات

مزید خبریں
ٹوکیو۔17نومبر (اے پی پی):جاپان کے ماہرِ اقتصادیات کیوچی تاکا ہیدے نے کہا ہے کہ چینی سیاحوں کی آمد میں کمی سے جاپانی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔ سی ٹی این کے مطابق حال ہی میں چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے چینی سیاحوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
اس حوالے سے جاپان نومورا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق کیوچی تاکا ہیدے نے کہا کہ اگر جاپان آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی تو جاپان کی جی ڈی پی میں 0.36 فیصد کی کمی آئے گی اور ابتدائی حساب کے مطابق اقتصادی نقصان 22 کھرب جاپانی ین ہوگا جو تقریباً 101.16 ارب آر ایم بی کے برابر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق چین جاپان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، دوسرا بڑا برآمدی ملک اور سب سے بڑا درآمدی ذریعہ ہے، 2024 میں چین جاپان کے درمیان کل تجارتی حجم 308.3 بلین ڈالر رہا۔ جاپان کے سیاحت کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں جاپان آنے والے چینی سیاحوں کی مجموعی خریداری دیگر ممالک کے سیاحوں میں سب سے زیادہ تھی۔








