بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور ازبکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کریں گے اور قومی ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط بنائیں گے۔ بیجنگ میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبد اللہ اروپوف سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پار منظم جرائم کو مل کر کاری ضرب لگائیں …
چینی صدر شی جن پنگ کی ازبکستان کے وزیراعظم سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور ازبکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کریں گے اور قومی ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط بنائیں گے۔ بیجنگ میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبد اللہ اروپوف سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پار منظم جرائم کو مل کر کاری ضرب لگائیں گے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین عالمی امن و ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔








