چینی صدر چوتھے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے

ولادی ووستوک ۔ 11ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کی دعوت پر چوتھے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے۔وہ اس فورم میں شرکت کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ولادی ووستوک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سینئر روسی حکام نے چینی صدر کا استقبال کیا۔چینی صدر اس دورے کے دوران اپنے …

ولادی ووستوک ۔ 11ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کی دعوت پر چوتھے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے۔وہ اس فورم میں شرکت کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ولادی ووستوک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سینئر روسی حکام نے چینی صدر کا استقبال کیا۔چینی صدر اس دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات اور اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔وہ فورم میں شریک دیگر رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔رواں سال فورم کا موضوع ”روسی مشرق بعید: امکانات کے دائرہ کار میں توسیع“ ہے