مسقط۔2دسمبر (اے پی پی):چینی فضائی کمپنی نے چینی دارالحکومت بیجنگ اورمسقط کے درمیان کے براہ راست پرواز وں کا آغاز کر دیا ہے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی بیجنگ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے درمیان براہ راست پرواز کے آغاز کے موقع پر مسقط میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اومان میں چین کے سفیر لیو جیان نے اس موقع پر کہا کہ اس …
چینی فضائی کمپنی نے بیجنگ اورمسقط کے درمیان براہ راست پرواز وں کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
مسقط۔2دسمبر (اے پی پی):چینی فضائی کمپنی نے چینی دارالحکومت بیجنگ اورمسقط کے درمیان کے براہ راست پرواز وں کا آغاز کر دیا ہے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی بیجنگ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے درمیان براہ راست پرواز کے آغاز کے موقع پر مسقط میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اومان میں چین کے سفیر لیو جیان نے اس موقع پر کہا کہ اس فضائی روٹ کا افتتاح پہلی چین۔
عرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس اور پہلی چین۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کا تازہ ترین اقدام ہے اور اس سے سیاسی و سفارتی امور، عملی تعاون اور عوام کے درمیان روابط کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے گا۔چائنا ایسٹرن ایئر لائنز گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر لی یے نے کہا کہ بیجنگ۔مسقط سروس ایئر لائن کے لیے اس سال مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم طویل فضائی روٹ ہے، اور اس سے کاروباری تبادلے، ثقافتی تعامل اور سیاحت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔








