ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی)جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے چین کی مصنوعات پر نئے محصولات سے چین میں کاروبار کرنے والی جاپانی کمپنیوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اِس وقت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین میں تقریباً 32 ہزار جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔بہت سی کمپنیاں اپنی مصنوعات چین میں تیار کرتی ہیں …
چینی مصنوعات پر نئے امریکی محصولات سے جاپانی کمپنیاں متاثر ہوں گی، جاپانی وزارت خارجہ
ٹوکیو۔ 19ستمبر (اے پی پی)جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے چین کی مصنوعات پر نئے محصولات سے چین میں کاروبار کرنے والی جاپانی کمپنیوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اِس وقت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین میں تقریباً 32 ہزار جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔بہت سی کمپنیاں اپنی مصنوعات چین میں تیار کرتی ہیں جہاں لاگتیں نسبتاً کم ہیں۔ وہ مذکورہ مصنوعات امریکا برآمد کرتی ہیں۔جاپانی کمپنیاں محصولات سے بچنے کے لئے کم از کم اپنی پیداوار کا ک±چھ حصّہ امریکہ منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔









