بیجنگ ۔ 4 فروری (اے پی پی) چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنے مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، متعلقہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔منگل کو آن لائن پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہُوا چن ینگ نے ”یوم یکجہتی کشمیر" کے حوالے سے …
چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہُوا چن ینگ کا ”یوم یکجہتی کشمیر”کے موقع پر بیان

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 4 فروری (اے پی پی) چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنے مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، متعلقہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔منگل کو آن لائن پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہُوا چن ینگ نے ”یوم یکجہتی کشمیر” کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مو¿قف مستقل اور واضح ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔ہوا چن ینگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ دونوں ممالک سے پر امن طور پر تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان نے دو ہفتے قبل ، کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ سلامتی کونسل میں اس دیرینہ مسئلے پر ہونے والی بحث سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی اور اس کے حل کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ یو این ایس سی کے ایجنڈے میں رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔چین اور پاکستان کے مابین فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔








