بیجنگ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں چین اور امریکہ تجارتی مذاکرات میں شریک امریکی وفد کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔گزشہ چالیس سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس …
چینی وزیراعظم کی چین امریکہ تجارتی مذاکرات میں شریک امریکی نمائندوں سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں چین اور امریکہ تجارتی مذاکرات میں شریک امریکی وفد کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔گزشہ چالیس سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا ہے۔چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے اور امریکہ سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے۔دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ مفادات موجود ہیں۔فریقین کو دونوں ممالک کے رہنمائوں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق برابری اور باہمی احترام کے اصول کی بنیاد پر تنازعات کو حل کرنا چاہیئے۔ لی کی چیانگ نے کہا کہ چین مزید اوپن پالیسی کی طرف جارہا ہے اور کاروبار ی ماحو ل کو مزید سازگار بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں وسیع منڈی موجود ہے اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا خیرمقدم کرتاہے۔








