چینی وزیر خارجہ وانگ پی لا عطیات اکٹھے کرنے والے پاکستانی پویلین کا دورہ

بیجنگ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ پی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چینی صوبہ یونین کے لئے عطیات اکٹھے کرنے والے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا جو کہ صوبہ کے دیہاتوں میں صحت کے حوالے سے کاموں کے سلسلہ میں ورکرز سٹیڈیم میں قائم کیا گیا تھا۔ چینی کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے قائم پویلین میں آمد پر پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور …

بیجنگ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ پی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چینی صوبہ یونین کے لئے عطیات اکٹھے کرنے والے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا جو کہ صوبہ کے دیہاتوں میں صحت کے حوالے سے کاموں کے سلسلہ میں ورکرز سٹیڈیم میں قائم کیا گیا تھا۔ چینی کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے قائم پویلین میں آمد پر پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام نے چینی وزیرخارجہ اوران کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ وانگ پی نے اس نوبل کاز کے لئے پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی ثقافت ، دستکاریوں اور خاص طور پر پاکستانی ساختہ فٹ بالوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ سفیر خالد مسعود نے بین الاقوامی سالانہ خیراتی تقریب کے انعقاد پر چین کی وزارت خارجہ کو سراہا اور بتایا کہ پاکستان اس خیراتی تقریب میں باقاعدگی سے شرکت کر رہا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ نے گزشتہ سال بھی خاطرخواہ امدادی رقوم اکٹھی کی تھیں اورتوقع ہے کہ اس سال بھی چینی دیہاتیوں کی مدد کے سلسلہ میں بڑی اچھی رقوم جمع ہو جائیں گی کیونکہ پاکستانی مصنوعات چینی باشندوں میں بڑی مقبول ہیں۔

Leave a Reply