چینی کمپنی ٹائم ساکو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈونلڈ لی کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چینی سرمایہ کاروں نے جڑواں شہروں سمیت پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں شہریوں کو اہم خدمات کی فراہمی کیلئے جامع بزنس پلان مرتب کر لیا ہے، ابتدائی مرحلہ میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ مستقبل میں سرمایہ کاری کا حجم 600 ملین ڈالر سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔ یہ بات چینی کمپنی ٹائم ساکو …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چینی سرمایہ کاروں نے جڑواں شہروں سمیت پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں شہریوں کو اہم خدمات کی فراہمی کیلئے جامع بزنس پلان مرتب کر لیا ہے، ابتدائی مرحلہ میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ مستقبل میں سرمایہ کاری کا حجم 600 ملین ڈالر سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔ یہ بات چینی کمپنی ٹائم ساکو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈونلڈ لی نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار ٹرانسپورٹ، کارگو، بینکوں کے لین دین اور ایڈورٹائزنگ سمیت 6 شعبوں میں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کریں گے۔