چینی ہم منصب کی اپریل میں چین کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی ، امریکی صدر

واشنگٹن۔25نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپریل 2026 میں چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو اسی سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی …

واشنگٹن۔25نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپریل 2026 میں چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روزٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو اسی سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ،اب ہم بڑے مقاصد پر توجہ دے سکتے ہیں، اسی سلسلے میں چینی صدر نے انہیں اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کی اور میں نے بھی انہیں 2026 میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مسلسل اور قریبی رابطہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ، اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں صدر شی جن پنگ سے ان کی ملاقات بہت کامیاب رہی۔

ادھر،امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ 2026 میں مجموعی طور پر چار ملاقاتیں کر سکتے ہیں، دو سرکاری دوروں کے علاوہ فلوریڈا کے شہر ڈورال میں ہونے والے جی 20 اجلاس اور چین کے شہر شینژن میں ہونے والے اپیک (اے پی ای سی)اجلاس کے موقع پر بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید خبریں