چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات 26دسمبر کو بیجنگ میں ہونگے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات 26دسمبر کو بیجنگ میں ہونگے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس موقع پر ترقی،سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیںگے۔جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ جون میں تینوں ملکوں کی جانب سے سہ فریقی مذاکرات …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات 26دسمبر کو بیجنگ میں ہونگے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس موقع پر ترقی،سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیںگے۔جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ جون میں تینوں ملکوں کی جانب سے سہ فریقی مذاکرات کے میکنزم پر اتفاق کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہو گا۔اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تینوں ملکوں کے وزراءخارجہ تفصیل سے سیاسی باہمی اعتماد، مصالحت،ترقی اور روابط،سیکورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال کریںگے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین نے دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعاون کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس سے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply