چین ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

بیجنگ۔10دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع چاؤنان کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات کوتقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر شانتاؤ شہر میں واقع 4 منزلہ عمارت میں پیش آیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ …

بیجنگ۔10دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع چاؤنان کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات کوتقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر شانتاؤ شہر میں واقع 4 منزلہ عمارت میں پیش آیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ ٹیم نے کہا کہ آگ سےتقریباً 150 مربع میٹر (1,600 مربع فٹ) کا علاقہ متاثر ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات اور بعد ازاں کیے جانے والے اقدامات منظم طریقے سے جاری ہیں۔

مزید خبریں