چین اورپاکستان کی باہمی تجارت کا حجم گذشتہ چار سال کے دوران بڑھ کر4 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ

بیجنگ ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) چین کی وزارت تجارت کے وائس منسٹر وانگ شووین نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیرف کی کم شرح کے باعث نہ صرف چین کو اپنی برآمدات میں توسیع دینے کے قابل ہوگا بلکہ وہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران چین سے زیادہ سرمایہ کاری بھی حاصل کرسکے گا۔ وہ …

بیجنگ ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) چین کی وزارت تجارت کے وائس منسٹر وانگ شووین نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیرف کی کم شرح کے باعث نہ صرف چین کو اپنی برآمدات میں توسیع دینے کے قابل ہوگا بلکہ وہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران چین سے زیادہ سرمایہ کاری بھی حاصل کرسکے گا۔ وہ چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پرمذاکرات کے آٹھویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران چین 80کھرب ڈالر کی اشیاءدرآمد کرے گا اورآزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت ٹیرف کی شرح کم ہونے سے پاکستان نہ صرف چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتا ہے بلکہ وہ زیادہ چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے قابل بھی ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply