بیجنگ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چین اور جاپان کے وزرائے خزانہ کے ساتویں مذاکرات بیجنگ میں منعقد ہوئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیرخزانہ لیو کھونگ اور جاپان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ ٹارو آسو کی رہنمائی میں دونوں ممالک کی وزارت خزانہ ، مرکزی بینکس اور مالی نگرانی اداروں کے اعلی سطح کے عہدے داروں نے شرکت کی۔بات چیت کے دوران فریقین نے چین اور جاپان کی …
چین اور جاپان کے وزرائے خزانہ میں ساتویں مذاکرات
بیجنگ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چین اور جاپان کے وزرائے خزانہ کے ساتویں مذاکرات بیجنگ میں منعقد ہوئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیرخزانہ لیو کھونگ اور جاپان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ ٹارو آسو کی رہنمائی میں دونوں ممالک کی وزارت خزانہ ، مرکزی بینکس اور مالی نگرانی اداروں کے اعلی سطح کے عہدے داروں نے شرکت کی۔بات چیت کے دوران فریقین نے چین اور جاپان کی اقتصادی صورتحال، پالیسی اور ڈھانچے کی اصلاحات، مالی و مالیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون اورجی ٹونٹی سمیت کثیرالجہتی ڈھانچے کے تحت مالیاتی تعاون سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور متعددامور پر اتفاق رائے کیا ۔









