چین اور روس بیرونی دباؤ سے خوفزدہ نہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ۔9مارچ (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان سیاسی اعتماد کی سطح بہت بلند ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط سٹریٹجک بنیادوں پر قائم ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی بنیادی خصوصیت باہمی اعتماد اور قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے …

بیجنگ۔9مارچ (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان سیاسی اعتماد کی سطح بہت بلند ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط سٹریٹجک بنیادوں پر قائم ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی بنیادی خصوصیت باہمی اعتماد اور قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان سیاسی اعتماد بہت مضبوط ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی نوعیت رکھتے ہیں۔

ہم کسی بھی بیرونی اشتعال انگیزی یا دباؤ سے خوفزدہ نہیں کیونکہ ہمارے پاس مضبوط سٹریٹجک استقامت موجود ہے۔ چینی خارجہ نے کہا کہ چین عالمی اقتصادی نظام میں انصاف برقرار رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کرتا رہے گا۔