جدہ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں جدہ کے ساحل کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں کی اختتام تقریب میں دونوں ملکوں کی سینئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔السیف الارزق 2019ء کے عنوان سے کئی روز تک جاری رہنے والی مشقیں جدہ میں مغربی بحری بیڑے اور شاہ فیصل نیول ایئربیس پرہوئیں۔ مشقوں میں سعودی عرب اور چین کیبحری فوج کے …
چین اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں اختتام پذیر

مزید خبریں
جدہ ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں جدہ کے ساحل کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں کی اختتام تقریب میں دونوں ملکوں کی سینئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔السیف الارزق 2019ء کے عنوان سے کئی روز تک جاری رہنے والی مشقیں جدہ میں مغربی بحری بیڑے اور شاہ فیصل نیول ایئربیس پرہوئیں۔ مشقوں میں سعودی عرب اور چین کیبحری فوج کے ساتھ سعودی عرب کی میری ٹائم سکیورٹی کمانڈ نے بھی حصہ لیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چین اور سعودی عرب کی باہمی فوجی مشقوں کا مقصد چین اور سعودی کے درمیان دفاعی تعلقات کومزید مستحکم کرنا اور مستقبل میں دفاعی سازو سامان کی خریداری میں اضافہ کرنا ہے۔ ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ حکمت عملی، بحری قذاقی کی روک تھام اور سمندر میں موجود رکاوٹوں اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش اور اسے ناکارہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔








