چین اور لاﺅس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

بیجنگ۔27 اگست(اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں لاﺅس کے ہم منصب سلومکسے کوماستھ سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کی ہدایات کے تحت چین لاﺅس تعلقات صحیح انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چین لاﺅس اقتصادی راہداری اور دوسرے بڑے تعمیراتی منصوبوں عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام …

بیجنگ۔27 اگست(اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں لاﺅس کے ہم منصب سلومکسے کوماستھ سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کی ہدایات کے تحت چین لاﺅس تعلقات صحیح انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، چین لاﺅس اقتصادی راہداری اور دوسرے بڑے تعمیراتی منصوبوں عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی کی بہتری اور غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ مل رہا ہے اور دونوں ملک دی بیلٹ انڈ روڈ سےمتعلق بین الاقوامی تعاون میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔