بیجنگ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک۔چین تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ …
چین اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کو انتہائی اہمیت دیتے ہیںچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا پیغام

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک۔چین تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالہ سے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد اپنے پہلے سرکاری دورہ پر چین پہنچے گا جو چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں بھی شرکت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سٹرٹیجک شراکت داری ہر طرح کے حالات میں قائم رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی و مقامی صورتحال کے تناظر میں کبھی بھی متاثر نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی وجہ سے پاکستان کو قرضے کے بعض مسائل کا سامنا ہے جس کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔








