بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ چین اور یورپ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے چین کا دورہ کرنے والے فن لینڈ کے وزیرِ اعظم پیٹّری اورپو سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان تعاون، مسابقت پر بھاری ہے اور ان کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں …
چین اور یورپ حریف نہیں ، شراکت دار ہیں، صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ چین اور یورپ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے چین کا دورہ کرنے والے فن لینڈ کے وزیرِ اعظم پیٹّری اورپو سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان تعاون، مسابقت پر بھاری ہے اور ان کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ فن لینڈ چین۔یورپ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔
چینی صدر کہا کہ چین اور فن لینڈ کو توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی، زراعت اور جنگلاتی صنعتوں نیز سائنسی اور تکنیکی جدت جیسے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ انہوں نے فن لینڈ کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں وسیع چینی منڈی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ اپنی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط بنا سکیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین فن لینڈ کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام کے مضبوط تحفظ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین فن لینڈ کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا کے فروغ نیز ہمہ گیر فوائد پر مبنی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانے کے لئے بھی تیار ہے۔








