چین سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی تیسری کھیپ کراچی پہنچ گئی

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی امدادی سامان کی تیسری کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔ اس کھیپ میں 100 کشتیاں، 5000 خیمے اور 8000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو فوری طور پر ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاوس پہنچا دیا گیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق، چین کی جانب سے …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی امدادی سامان کی تیسری کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔ اس کھیپ میں 100 کشتیاں، 5000 خیمے اور 8000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو فوری طور پر ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاوس پہنچا دیا گیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق، چین کی جانب سے اس سے قبل بھی دو امدادی کھیپیں موصول ہو چکی ہیں۔

پہلی کھیپ (28 ستمبر 2025) میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔دوسری کھیپ (4 اکتوبر 2025) میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل تھے۔چین سے موصول ہونے والی تینوں کھیپوں میں مجموعی طور پر 33 ہزار کمبل، 6 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، 1000 لائف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔این ڈی ایم اے تمام دستیاب وسائل کو متاثرہ افراد تک بروقت پہنچانے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں