چین میں تیار کئے گئے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمورکی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت ، کمشننگ تقریب چین میں منعقد ہوئی ،ترجمان پاک بحریہ

پی این ایس شاہجہاں نے لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش (لیما-23) میں شرکت کی ہے،پاک بحریہ

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے گئے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کو باقاعدہ طور پر پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پی این ایس تیمور کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔

چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور جدید جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے جو مختلف قسم کے جنگی حالات میں موثر کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ کموڈور راشد محمود شیخ مہمان خصوصی نے جہاز کی بروقت تکمیل پر شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل رواں سال جنوری میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے جبکہ مزید دو جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔