چین میں پانی کی بچت کی صنعت کا مارکیٹ حجم 760 ارب یوان سے متجاوز ہونے کاامکان

بیجنگ۔17نومبر (اے پی پی):چین میں پانی کی بچت کی صنعت کا مارکیٹ حجم 760 ارب یوان سے متجاوز ہونے کا امکان ہے۔ سی جی ٹی این نے چین کی آبی منصوبے کی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ چین میں پانی کی بچت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور زراعت، صنعت، شہری زندگی اور غیر روایتی پانی کے شعبوں میں متعدد ممتاز کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ مختلف …

بیجنگ۔17نومبر (اے پی پی):چین میں پانی کی بچت کی صنعت کا مارکیٹ حجم 760 ارب یوان سے متجاوز ہونے کا امکان ہے۔ سی جی ٹی این نے چین کی آبی منصوبے کی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ چین میں پانی کی بچت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور زراعت، صنعت، شہری زندگی اور غیر روایتی پانی کے شعبوں میں متعدد ممتاز کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔

مختلف علاقوں میں پانی بچانے والے متعدد صنعتی پارکس قائم کیے گئے ہیں اور توقع ہے کہ پانی کی بچت سے متعلق صنعت کا مارکیٹ حجم 760 ارب یوان سے تجاوز کر جائے گا ۔بیجنگ-تھیان جن-حہ بئے،دریائے یانگسی ڈیلٹا، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹربے ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پانی بچانے والے صنعتی کلسٹر ز کے ترقیاتی ماڈلز قائم ہو چکے ہیں، یہ پانی کی بچت پر مبنی معاشرہ، پانی کے مؤثر استعمال اور چین میں پانی کی حفاظت میں مضبوط حمایت کے لیے مؤثر بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔