چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کی صوبے کے نائب گورنر وائی مین کے ساتھ گفتگو

بیجنگ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی صوبہ گوانگ ڈونگ زراعت ، تعلیم اور فوڈ پراسیسنگ اورصنعتی شعبے میں تعاون کو مضبوط کریں گے ۔انھوں نے یہ بات گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر وائی مین کے ساتھ اپنی ملاقات میںکہی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی قدیم دور سے ہے اورہم ایک پٹی …

بیجنگ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی صوبہ گوانگ ڈونگ زراعت ، تعلیم اور فوڈ پراسیسنگ اورصنعتی شعبے میں تعاون کو مضبوط کریں گے ۔انھوں نے یہ بات گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر وائی مین کے ساتھ اپنی ملاقات میںکہی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی قدیم دور سے ہے اورہم ایک پٹی ایک شاہراہ کی شروعات کے تحت گوانگ ڈونگ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں صوبے کے ساتھ زراعت ، تعلیم اور فوڈ پراسیسنگ اورصنعتی شعبے میں تعاون کو مضبوط اور تعلقات کو فروغ دیں گے ۔

مزید خبریں