چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ صنعتی تعاون سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے،پاکستان اور چین خصوصی صنعتی زونز قائم کرنے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون اور اقتصادی زونز سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کا اہتمام بیجنگ …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ صنعتی تعاون سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے،پاکستان اور چین خصوصی صنعتی زونز قائم کرنے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون اور اقتصادی زونز سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کا اہتمام بیجنگ یونیورسٹی میں پاکستانی سنٹر نے کیا تھا۔سیمینار میں دونوں ملکوں کے سفارتکاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔مسعود خالد نے کہا کہ چین صنعتی پارکس اور اقتصادی زونز قائم کرنے میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔پاکستان ملکی معیشت مستحکم کرنے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے چین کے تعاون سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سٹریٹجک پارٹنرز اور سدا بہار دوست ہیں۔انہوں نے کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں اور اب پاک چین دوستی خطے کے دیگر ممالک کیلئے ایک مثال بن چکی ہے۔

Leave a Reply