اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بدھ کو نیشنل میوزیم آف چائنا بیجنگ میں منعقدہ نئے سال کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے کیا تھا۔ پولیٹ بیورو کے رکن اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے سیکرٹری اور شعبہ پبلسٹی کے وزیر ہوانگ کنمنگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ …
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کی نیشنل میوزیم آف چائنا بیجنگ میں نئے سال کی استقبالیہ تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بدھ کو نیشنل میوزیم آف چائنا بیجنگ میں منعقدہ نئے سال کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے کیا تھا۔ پولیٹ بیورو کے رکن اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے سیکرٹری اور شعبہ پبلسٹی کے وزیر ہوانگ کنمنگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ پبلسٹی کے نائب وزیر جیانگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس چین اور باقی ماندہ دنیا کے باہمی روابط میں اہم کردار ادا کرے گا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، چینی و غیر ملکی صحافیوں، مرکزی حکومت کے وزراءسمیت 400 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔








