بیجنگ۔ 10 فروری (اے پی پی) چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے مزید97 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 908 ہو گئی ہے۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 908 تک پہنچ گئی ہے جبکہ …
چین میں کورونا وائرس سے اموات 910، متاثرہ افراد کی تعداد 40,171 ہو گئی

مزید خبریں
بیجنگ۔ 10 فروری (اے پی پی) چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے مزید97 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 908 ہو گئی ہے۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 908 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3036 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 40 ہزار 171سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی حکام کے مطابق 1 لاکھ 87 ہزار 518 افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب قمری سال کی چھٹیوں پر گئے چینی افراد بھی اپنے کاموں پر واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرونا نے 27ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی تحقیق کے لیے ماہرین کی ٹیم بیجنگ بھیج دی ہے۔








