چین میں 4.5 اور 4.9 شدت کے زلزلے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بیجنگ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) چین کے صوبہ ہیبی کے ضلع فینگنن میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ ضلع فینگ نان کے شہر تان شانگ میں جمعرات کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر آیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بیجنگ میں بھی محسوس …

بیجنگ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) چین کے صوبہ ہیبی کے ضلع فینگنن میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ ضلع فینگ نان کے شہر تان شانگ میں جمعرات کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر آیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بیجنگ میں بھی محسوس کیے جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ دوسرا زلزلہ سنکیانک کے ضلع بائی چنگ میں 10بج کر 46 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے جھٹکے آکسو شہر میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت ارومچی میں 15کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں