جنیوا۔17دسمبر (اے پی پی):قائم ورلڈ اکنامک فورم نے کہا ہے کہ چین نےکورونا وائرس کی وبا کے بعد کارپوریٹ تنوع کو تیز کرنے کے لئے انتہائی مناسب تیاری کی ہے ۔فورم کی طرف سے بحالی کے راستے پر گامزن ممالک کی کارکردگی‘‘ کے عنوان سے جاری عالمی مسابقتی رپورٹ’’کے خصوصی ایڈیشن رپورٹ میں ان ممالک کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جنہوں نے معاشی ترقی اور لوگوں کی …
چین نےکورونا وائرس کی وبا کے بعد کارپوریٹ تنوع کو تیز کرنے کے لئے انتہائی مناسب تیاری کی، ورلڈ اکنامک فورم

مزید خبریں
جنیوا۔17دسمبر (اے پی پی):قائم ورلڈ اکنامک فورم نے کہا ہے کہ چین نےکورونا وائرس کی وبا کے بعد کارپوریٹ تنوع کو تیز کرنے کے لئے انتہائی مناسب تیاری کی ہے ۔فورم کی طرف سے بحالی کے راستے پر گامزن ممالک کی کارکردگی‘‘ کے عنوان سے جاری عالمی مسابقتی رپورٹ’’کے خصوصی ایڈیشن رپورٹ میں ان ممالک کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جنہوں نے معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں پر کورونا وائرس کےوبائی اثرات کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان خصوصیات میں ترقی یافتہ ڈیجیٹل معیشت، ڈیجٹل ہنر میں مہارت، سماجی تحفظ کا مستحکم نظام اور وبائی امراض کی روک تھام کا تجربہ شامل ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے وہ کون سے ممالک ہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے بعد بحالی اور مستقبل کی نئی معاشی تبدیلیوں کے لئے بہترین انداز میں تیار ہیں۔ ان میں چین نے کارپوریٹ تنوع کو تیز کرنے کے لئے انتہائی مناسب تیاری کی ہے۔چین نے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بھر پور تیاری کی ہے۔اس رپورٹ میں معاشی احیا اور تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے اہم راستے پیش کیے گئے ہیں، جن میں پالیسی ماحول ، انسانی وسائل اور منڈی کا طریقہ کار شامل ہیں۔








