بیجنگ ۔30دسمبر (اے پی پی):چین نےجیوچُوان سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سےلانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعےتیانہوئی-7 سیٹیلائٹ لانچ کر دیا ۔ شنہوا کے مطابق لانچ سینٹر کے مطابق تیانہوئی-7 سیٹیلائٹ کو دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر لانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔یہ سیٹیلائٹ بنیادی طور پر جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے اور سائنسی تحقیق جیسے …
چین نے تیانہوئی-7 سیٹیلائٹ لانچ کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔30دسمبر (اے پی پی):چین نےجیوچُوان سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سےلانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعےتیانہوئی-7 سیٹیلائٹ لانچ کر دیا ۔ شنہوا کے مطابق لانچ سینٹر کے مطابق تیانہوئی-7 سیٹیلائٹ کو دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر لانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔یہ سیٹیلائٹ بنیادی طور پر جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے اور سائنسی تحقیق جیسے کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 622 واں مشن تھا۔








