بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی) چین نے رولز رائس اور جنرل الیکٹرک کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری کمپنیوں پر مشتمل گروپ ”ایرو انجن کارپوریشن آف چائنہ“ تشکیل دے دیا ہے جس پر 50 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ میں ایوی ایشن انڈسٹریل کارپوریشن آف چائنہ سمیت سرکاری کمپنیوں کی کئی ذیلی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے …
چین نے رولز رائس اور جنرل الیکٹرک کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری کمپنیوں پر مشتمل گروپ ”ایرو انجن کارپوریشن آف چائنہ“ تشکیل دے دیا ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ہو گی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 29 اگست (اے پی پی) چین نے رولز رائس اور جنرل الیکٹرک کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری کمپنیوں پر مشتمل گروپ ”ایرو انجن کارپوریشن آف چائنہ“ تشکیل دے دیا ہے جس پر 50 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ میں ایوی ایشن انڈسٹریل کارپوریشن آف چائنہ سمیت سرکاری کمپنیوں کی کئی ذیلی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ہو گی۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کا قیام ایک سٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد چین ایوی ایشن کے شعبے میں ایک طاقت بنانا اور فوج کو جدیدیت سے ہمکنار کرنا ہے۔








