بیجنگ ۔ 20 جون(اے پی پی) چین نے مقامی مائیکرو چپس استعمال کر کے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا ہے جس میں پہلی مرتبہ امریکی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کیاگیا۔ ٹاپ500 سروے آف سپر کمپیوٹرز کے مطابق " دی سن وے تےہولائٹ" پہلے تیز ترین کمپیوٹر سے رفتار میں دوگنا تیز ہے جو چین میں ہی تیار کیا گیا تھا مگر اس میں امریکی فرم ”انٹیل“ کی تیار …
چین نے مقامی مائیکرو چپس استعمال کر کے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 20 جون(اے پی پی) چین نے مقامی مائیکرو چپس استعمال کر کے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیارکرلیا ہے جس میں پہلی مرتبہ امریکی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کیاگیا۔ ٹاپ500 سروے آف سپر کمپیوٹرز کے مطابق ” دی سن وے تےہولائٹ” پہلے تیز ترین کمپیوٹر سے رفتار میں دوگنا تیز ہے جو چین میں ہی تیار کیا گیا تھا مگر اس میں امریکی فرم ”انٹیل“ کی تیار کردہ چپس استعمال کی گئیں۔ سروے کے مطابق چین پہلی مرتبہ 167 ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کے ساتھ امریکا سے آگے نکل گیا ہے جبکہ امریکا کے ٹاپ رینک سپر کمپیوٹرز کی تعداد 165 ہے۔








