چین نے ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبہ کو موجودہ صدی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیدیا، چین کے صدر بیجنگ میں عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں

چین نے ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبہ کو موجودہ صدی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیدیا، چین کے صدر بیجنگ میں عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں،29ممالک/ حکومتوں کے سربراہان شریک ہیں، دو روزہ کانفرنس (کل) اختتام پذیر ہوگی بیجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) چین نے ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ موجودہ صدی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا ہے اور اس حوالے …

چین نے ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبہ کو موجودہ صدی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیدیا، چین کے صدر بیجنگ میں عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں،29ممالک/ حکومتوں کے سربراہان شریک ہیں، دو روزہ کانفرنس (کل) اختتام پذیر ہوگی

بیجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) چین نے ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ موجودہ صدی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے منعقدہ کانفرنس عالمی سطح پر چین کی تیزی سے مقبول ہوتی قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ بیجنگ میں عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں 29ممالک/ حکومتوں کے سربراہان شریک ہیں، دو روزہ کانفرنس (کل) پیر کو اختتام پذیر ہوگی۔ اتوار کو شروع ہونے والی ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے وفود بھی شریک ہیں جبکہ بعض مغربی ممالک کے سربراہ حکومت میں بھی شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس صدر ژی جن پنگ کے شاہراہ ریشم کے پرانے روٹ کی بحالی کےلئے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس سے مستقبل میں عالمی سطح پر کاروبار اور سیاست میں چین کا کردار مزید بڑھ جائے گا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر کے بڑے رہنما شریک ہیں۔ انہوں نے روس کے صدر پیوٹن، ترکی کے صدر طیب اردوان اور فلپائن کے صدر روڈریگودتری سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ منصوبہ پر 124ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو رواں صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سے افریقی، ایشیاءاور یورپی ممالک کو آپس میں جوڑا جائے گا اور اس سے دنیا کی 60فیصد آبادی کے حامل 65ممالک کو باہم جوڑا جائے گا جن کا جی ڈی پی دنیا کی جی ڈی پی کے ایک تہائی کے مساوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 890ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 900منصوبے مکمل کئے جائیںگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply