چین نے پہلی بار لانگ مارچ-10 راکٹ کا پہلا مرحلہ سمندر سے کامیابی سے نکال لیا

بیجنگ۔13فروری (اے پی پی):چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ سمندر سے نکال لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی چین نے راکٹ کے پہلے سٹیج بوسٹر کی پہلی باقاعدہ سمندری تلاش اور بازیابی کا مشن مکمل کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق بحری تلاش اور ریکوری ٹیم نے جمعہ کی صبح مشن کو حتمی شکل دی۔ …

بیجنگ۔13فروری (اے پی پی):چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ سمندر سے نکال لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی چین نے راکٹ کے پہلے سٹیج بوسٹر کی پہلی باقاعدہ سمندری تلاش اور بازیابی کا مشن مکمل کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق بحری تلاش اور ریکوری ٹیم نے جمعہ کی صبح مشن کو حتمی شکل دی۔ حکام کے مطابق یہ کامیابی چین کی دوبارہ قابلِ استعمال لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم پیش رفت ہے۔

لانگ مارچ-10 راکٹ بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق اس کا پہلا مرحلہ علیحدہ ہو کر مخصوص سمندری علاقے میں کنٹرولڈ انداز میں گرا، جسے بعد ازاں کامیابی سے نکال لیا گیاہے۔یہ راکٹ بنیادی طور پر انسان بردار قمری مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ زمین کے قریب خلائی سٹیشن آپریشنز میں بھی معاون کردار ادا کرے گا۔ اس کا پہلا سٹیج بوسٹر دوبارہ قابلِ استعمال ہے، جو مستقبل میں خلائی اخراجات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔