بیجنگ ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو ”گیسٹ آف آنر“ کا درجہ دے دیا۔ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو 5 نومبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ گیسٹ آف آنر کا درجہ ملنے سے پاکستان پویلین کو تمام ممکنہ سہولیات اور فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ اقدام اس بات کی بھی غمازی کرتا ہے کہ چین …
چین نے چائنہ انٹرنیشنل ایکسپورٹ امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو ”گیسٹ آف آنر“ کا درجہ دیدیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو ”گیسٹ آف آنر“ کا درجہ دے دیا۔ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو 5 نومبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ گیسٹ آف آنر کا درجہ ملنے سے پاکستان پویلین کو تمام ممکنہ سہولیات اور فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ اقدام اس بات کی بھی غمازی کرتا ہے کہ چین پاکستان کو مشترکہ مستقبل میں حصہ دار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ پیر کو گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ایکسپو ایک بین الاقوامی مینوفیکچررز اور پروڈیوسرز کو مواقع فراہم کرے گی۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو گلوبل ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکشن نیٹ ورکس سے منسلک ہونے کے لئے بڑے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) شاہرات، ریلویز اور ڈیپ سی پورٹ چین، سنٹرل ایشیاءاور یورپ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔








